مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جھارکھنڈ میں روایتی صنعت کے
میدان میں سرمایہ کاری کئے جانے کے علاوہ سیاحت اور تعلیم کے میدان میں
سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیاہے اور اس کے لئے مرکزی حکومت مکمل تعاون
کرے گی۔مسٹر جیٹلی نے یہاں
پہلا جھارکھنڈ عالمی سرمایہ کار کانفرنس کا افتتاح کرتے
ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں قدرتی املاک بہت زیادہ ہیں، جس نے ریاست کی
معیشت کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ریاستوں کے درمیان سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی زبردست مقابلہ آرائی ہے۔